جے 60 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر،میکائل علی بیگ نے جے 60 سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (این این آئی)جے 60 ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،میکائل علی بیگ نے جے 60 سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں میکائل علی بیگ نے حمزہ رومان کو 4-6، 4-6سے شکست دی،گرلز سنگلز کا ٹائٹل سعودی عرب کی ہانیہ امان کے نام رہا،ہانیہ امان نے روس کی ورورا ربٹسووا کو 1-6، 1-6 سے شکست دی،گرلز ڈبلز کا ٹائٹل ہانیہ امان منہاس اور ایکرن لال نے جیتا،بوائز ڈبلز پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کے نام رہا۔ایونٹ میں بارہ ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے انعامات تقسیم کئے۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی نے کامیاب کھلاڑیوں کومبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں