ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ،تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کو کوالیفائی کیلئے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سیحزیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول سکور کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سیریز کی پہلی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ (آج)14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں