راولپنڈی (این این آئی)تین ملکی سیریز اٹھارہ نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی،ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے تین ملکی سیریز میں شریک ہوں گے،سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا،تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا،ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔فائنل 29 نومبر کو شیڈول ہے۔

