ہمارا روایتی دشمن بھارت ہمیشہ کھیلوں میں سیاست کرتا ہے، پاکستان کیخلاف ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہتا ہے،نوید قریشی

راولپنڈی(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا روایتی دشمن بھارت ہمیشہ کھیلوں میں سیاست کرتا ہے اور پاکستان کیخلاف ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ کی دیگر انتظامیہ کا کردار انتہائی مثبت اور مثالی ہے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سیاست کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ اپنے اصولی موقف کی وجہ سے بھارتی سورماؤں کو ٹرافی کے بغیر واپس بھیجا اور اب سری لنکن ٹیم کا معاملہ بھی انتہائی خوش اسلوبی سے طے کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنیوالا ملک ہے۔ اپنے بیان میں نوید قریشی نے سری لنکن حکام، ہائی کمشنر، ٹیم منیجمنٹ اور خصوصاََ کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کرکٹ نے ہمیشہ ایک اچھا دوست ہونے کا ثبوت دیا جسے پاکستانی قوم کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے شائقین کرکٹ پر زور دیا کہ دہشت گردی کو ناکام اور کھیل و امن کو سرخرو کرنے کیلئے لازمی سٹیڈیم ا?ئیں اور دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں