راولپنڈی(این این آئی) پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم طویل عرصہ بعد ون ڈے میں فارم میں آئے اور آتے ہی انہوں نے لیجنڈ ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کے ریکارڈ ساز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں طویل عرصہ سے روٹھی فارم واپس آ گئی اور فارم کی واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں طویل عرصہ بعد نصف سنچری اسکور کی، یہ انکی 139 میچز کی 136 اننگز میں 38 ویں نصف سنچری ہے۔انہوں نے اننگ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور 68 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے صرف تین چوکے لگائے،یہ ان کا 57 ویں بار ففٹی پلس اسکور ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آل ٹائم گریٹ بلے بازوں میں شامل سر ویون رچرڈ (56 ففٹی پلس اسکور) کو پیچھے چھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔قومی بیٹر نے اس اننگ کے ساتھ ہی سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ، سابق کیوی کپتان اسٹیمن فلیمنگ، ناتھن ایسٹل اور مارٹن گپٹن کلب کو جوائن کر لیا ہے۔ ان تمام سابق کرکٹرز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 57 ففٹی پلس اسکور کیا ہوا ہے۔

