کراچی(این این آئی) ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے وہ کھلاڑی جو مستقل بنیادوں پر آئی پی ایل کھیلتے ہیں، ان پر بھارت کی جانب سے پاکستان میں نہ کھیلنے کے لئے شدید دباؤ تھا۔ایک انٹرویو میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سری لنکا کی لیڈر شپ اور ان کے بورڈ نے پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، جس کے باعث الحمد للہ ہماری یہ سیریز کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے۔

