لندن (این این آئی)لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کا اہتمام کیا گیاجس میں مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان،وسیم اکرم اور علی ظفر نے شرکت کی۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی ایس ایل کے اعلی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔تقریب میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حسین بن عزیز و دیگر افسران گراؤنڈ میں موجود تھے۔روڈشو کامقصد عالمی سرمایہ کاروں اور شائقین کرکٹ کواکھٹا ہونیکاموقع فراہم کرے گا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شوکرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چھ کی جگہ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔

