ملیر (کراچی) نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما حبیب بلوچ کی مسلسل کوششوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی حکیم بلوچ، رکنِ صوبائی اسمبلی سلیم بلوچ، رکنِ قومی اسمبلی عبدالزاق بلوچ کے کوآرڈینیٹر حیات بلوچ اور وارڈ کونسلر وڈیرہ حبیب کی مسلسل کاوشوں سے میمن گوٹھ سے جام گوٹھ تک سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منصوبے پر جلد ہی عملی کام کا آغاز کیا جائے گا، جس سے علاقے کے عوام کو سوئی گیس کی سہولت میسر آئے گی۔
اس موقع پر علاقے کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ رہنماؤں کی مسلسل جدوجہد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

