کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سلمہ خان کاکڑ کے دیور حاجی محمد جعفر خان کاکڑ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

