چھتر(این این آئی)پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی(منگولی) میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح، عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہری اپنی تجاویز، مسائل اور مشکوک سرگرمیوں سے پولیس کو بروقت آگاہ کریں، محمد انور کھوسہ ایس ایچ او تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی محمد انور کھوسہ نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، شہری پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی، جرائم یا امن و امان سے متعلق مسئلے کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں تاکہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے محمد انور کھوسہ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور ان کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا جبکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ایس ایچ او منگولی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں ذمہ دار اداروں سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ جرائم کی روک تھام اور پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی قیمتی تجاویز اور علاقے کے مسائل سے پولیس کو آگاہ کریں، ان کی نشاندہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ممکنہ حد تک فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

