کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ممتاز قبائلی شخصیت ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر ان کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے اس موقع پر سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔

