کراچی(رپورٹر) ملک میں آئینی آمریت اور جمہوری اداروں کی پائمالی، اظہار راء کی آزادی کو سلب کرنے اور قومی حقوق کے چھن جانے کے خلاف پاپولر لیفٹ الائینس کی طرف سے 3 فروی بروز منگل کراچی میں جمہوری قوتوں کی کانفرنس بلانی کا فیصلا کیا گیا. الائینس کے کنوینر امداد قاضی کی صدارت میں پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقدہ میٹنگ میں فیصلا کیا گیا کہ ملک کی بائیں بازو اور جمہوریت پسند پارٹیوں کے علاوہ ٹریڈ یونین فیڈریشن، کسان کمیٹیوں،طلب تنظیموں اور پروفیشنل تنظیموں کو شریک کرانے کے لیے دعوت نامے دئے جائیں گے. اس سلسلے میں حسین فاطمی کیونسٹ پارٹی پاکستان، امداد چاچڑ جیئے سندھ محاذ ،عبداللہ پبڑ عوامی تحریک ، مجید ساجدی نیشنل پارٹی ، پرویز ابڑو عوامی جمہوری پارٹی اور شہباز رند پاکستان انقلابی پارٹی پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، جو کانفرنس کے تمام انتظامات اور دعوتیں دے گی .

