پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

چھتر(این این آئی)پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا آبائی گاؤں میں تدفین تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے نواحی علاقے گوٹھ میرحسن کے رہائشی پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم ولد شمن علی تھہیم کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی مرحوم کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، ایف سی ونگ 114 کے کمانڈر کرنل رضوان علی طیب، کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی، ایس ایم اکرام اللہ، ایس ایچ او پولیس تھانہ میرحسن سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم بلاول تھہیم کو پاک فوج کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ شرکائنے مرحوم کی وطن کے لیے خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا یاد رہے کہ پاک فوج کے جوان بلاول تھہیم دورانِ ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے، جس کی خبر سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ایک فرض شناس، محنتی اور بااخلاق سپاہی کے طور پر جانے جاتے تھے، جن کی اچانک وفات نے سب کو افسردہ کر دیا مرحوم بلاول تھہیم نے سوگواران میں ایک بوڑھا باپ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ اہلِ علاقہ، سماجی و سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم بلاول تھہیم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں