الیکشن کمیشن،اثاثوں،واجبات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر7ارکان بلوچستان اسمبلی کی رکنیت معطل

کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر7ارکان بلوچستان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 17سے رکن اسمبلی فیصل خان جمالی،حلقہ پی بی 22سے محمد زرین خان مگسی، حلقہ پی بی 35سے میر ظفراللہ خان زہری، حلقہ پی بی 38سے ملک نعیم خان بازئی،حلقہ پی بی 39سے بخت محمد کاکڑ،حلقہ پی بی 42سے زرک خان اور خواتین کی نشست پرکامیاب ہونے والی رکن اسمبلی صفیہ کی جانب سے اپنے اواپنے اہل خانہ کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوار جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جب تک اراکین اسمبلی اپنے گوشوار جمع نہیں کرائیں گے انکی رکنیت معطل رہے گی۔جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں 2صوبائی وزراء اور ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں