علماء مشائخ فیڈریشن کاگل پلازہ انسانی سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار

کراچی(این این آئی)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ یتنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ علایہ بھیج پیر جٹا نے گل پلازہ آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے افسوس اور متعدد افراد کیجاں بحق ہونے پر دکھ کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کا سانحہ ایک انسانی سانحہ ہے، جس کے ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کی جانی چاہئیں جس کیلئے فوری طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں