کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے10 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفراحمد راجپوت نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگڑی اور جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثاراحمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدرادا، جسٹس محمدعلی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمدجعفررضا شامل ہیں۔تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کے ججز میں ایڈیشنل اٹھارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہوئے۔ تقریب میں حلف اٹھانے والے ججز کے اہلخانہ، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد شامل تھی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالدحسین شاہانی اورجسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا۔ دونوں ججز کے عبوری عہدوں میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

