جشنِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ’ میرا پیار ا وطن پاکستان ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔
نغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اوریکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں۔ اس ملی نغمےمیں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ملی نغمے میں پاکستان کوجان اورزندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ دراصل پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی، وطن کی محبت اور وفاداری کے جذبے کا عکاس ہے۔

