خصوصی بچوں کیلئے ڈیجیٹل کتب خانے کے پائلٹ پروگرام کی تجویز

خصوصی بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے لاہور سے خصوصی تعلیمی اداروں میں جدید ڈیجیٹل کتب خانے کے پائلٹ پروگرام کے آغاز کی تجویز دی گئی ہے۔

سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال کی زیر صدارت برٹش کونسل کے نمائندگان سے اہم اجلاس ہوا، جس میں خصوصی تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیمی مواد تک رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں خصوصی طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ڈیجیٹل تعلیمی مواد تک مفت رسائی دینے کی تجویز پیش کی گئی۔ خصوصی تعلیمی اداروں میں کیو آر کوڈز کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیمی اور تحقیقی مواد تک مفت رسائی فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

شعیب اقبال نے کہا کہ خصوصی بچوں میں مطالعے اور تخلیقی صلاحیتوں کے مواقع بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ لاہور کے 100 طلبہ برٹش کونسل کی مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوچکے ہیں۔ شعیب اقبال نے کہا کہ جدید تعلیم کے ویژن کو پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں پھیلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں