کوئٹہ (رپورٹر) یوتھ کرکٹ لیگ کوئٹہ کے دسویں لیگ میچ میں 4 اکتوبر 2026 کو چاغی اسٹیڈیم، کوئٹہ کینٹ میں یونیورسٹی آف بلوچستان اور نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں شاندار کرکٹ، بہترین ٹیم ورک اور بھرپور مقابلے کے بعد یونیورسٹی آف بلوچستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی کامیاب ٹیم کی شاندار کارکردگی نے لیگ میں اس کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں، جبکہ دیگر ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہیں یوتھ کرکٹ لیگ کوئٹہ میں ہر میچ کے ساتھ مقابلے کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، اور اب تمام نظریں سیمی فائنل اور چیمپئن ٹرافی کی دوڑ پر مرکوز ہیں۔

