شاہ رخ خان فلموں میں نہیں آنا چاہتے تھے، پھر اداکار کیوں بنے؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، تاہم والدہ کی ایک خواہش نے ان کی زندگی بدل دی۔

شاہ رخ خان کا 1991 میں دیا گیا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ خبروں میں آگیا، جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کی تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے متاثر نہیں تھے، لیکن والدہ لطیف فاطمہ خان کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔

شاہ رخ کے مطابق ان کی والدہ ہمیشہ انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھیں، اسی لیے انہوں نے فلموں میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے کہا تھا کہ انہیں لگتا تھا فلموں میں آنے کیلئے بہت دیر ہو چکی ہے، لیکن وہ والدہ کی خواہش پوری کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں