پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ معمولات زندگی رواں دواں ہے۔
شہریوں نے صوبہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
خیبر پختونخو کے شہریوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبہ میں کوئی افراتفری نہیں، سڑکیں کھلی اور کاروبار جاری ہیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سڑکیں کھلنے اور ٹریفک رواں دواں ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، ریاست نے جن 11 عہدیداروں کو صوبہ کی ذمہ داری سونپی ہے وہ نہایت قابل لوگ ہیں۔
شہریوں نے صوبہ کو مسائل میں جھونک کے جانے والی گزشتہ حکومت کے کڑے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔

