چیئرمین الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن آصف گلفام کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

کراچی (پریس ریلیز) الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کراچی کلب میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو اور کیپٹن (ریٹائرڈ) الطاف ایچ ساریو، ڈی جی ایم ای سی / سیکریٹری (پی)، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، حکومتِ سندھ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران الائنس کے چیئرمین آصف گلفام نے معزز مہمانوں کو شہر کراچی اور تاجر برادری کے لیے بہترین انتظامی خدمات انجام دینے پر اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر الائنس کے عہدیداران نے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک، شالیں اور گلدستے بھی پیش کیے۔چیئرمین آصف گلفام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو اور کیپٹن (ریٹائرڈ) الطاف ایچ ساریو نے تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کے ازالے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر الائنس اور تاجر برادری ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید نبی کھوسو، کیپٹن (ریٹائرڈ) الطاف ساریو اور اسسٹنٹ کمشنر گارڈن منشاد علی شانی جیسے ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست افسران کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ایسے افسران کی بدولت تاجر برادری کا انتظامیہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ہم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گارڈن منشاد علی شانی کو بھی ان کی بہترین انتظامی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور سندھی اجرک پیش کی گئی۔تقریب میں الائنس کے عہدیداران عبدالقادر مستان، دلشاد بخاری، کاشف سلاٹ، ساجد یوسف، نعمت اللہ خان، حسین عباس، ضمیر احمد، عزیز خان، فرحان شریف، نور آغا، جنت گل، ندیم اختر، یوسف اور الائنس کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں