خاران: بزرگ سیاسی و قبائلی شخصیت قاضی احمد جان محمد حسنی بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، کمشنر رخشان اسد اللہ کاکڑ تاحال لاپتہ ہیں

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) بلوچستان کے سینئر بیوروکریٹ سابق ایڈیشنل سیکرٹری حافظ عبدالباسط و سابق سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبد الماجد سابق ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنہیم کے والد بزرگ سیاسی و قبائلی شخصیت قاضی احمد جان محمد حسنی بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وہ خاران شہر سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے فارم ہاوس گئے تھے واپسی پر لاپتہ ہوگئے تاہم وہ خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کوئٹہ سے خاران آتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے دوہفتے بعد وہ بازیاب ہوئے جبکہ 15 دن پہلے کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کوئٹہ سے ڈویژن ہیڈ کوارٹر خاران ارہے تھے تاحال وہ لاپتہ ہیں ابھی تک بازیاب نہ ہوسکا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں