سٹی ویب ڈیسک: کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں اوپن میرٹ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کردی ہے، وفاقی اردو یونیورسٹی کے صبح و شام کے اوپن میرٹ پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ بڑھا دی گئی۔
اوپن میرٹ پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبا 30 نومبر تک درخواستیں جمع کراسکیں گے،فارمیسی، بی بی اے، کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی ،آرٹیفیشل انٹیلی جنس داخلہ ٹیسٹ 24 نومبر کو ہونگے، کراچی ای ایم بی اے ویک اینڈ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ بھی 24 نومبر کو منعقد ہوگا،داخلہ ٹیسٹ 24 نومبر کو دوپہر 2 بجے گلشن اقبال کیمپس میں ہوگا،
ڈائریکٹر داخلہ ڈاکٹر کوثر یاسمین کے مطابق امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ ساتھ لائیں، رول نمبر سلپ دستیاب نہ ہونے پر پراسیسنگ فیس کی بینک رسید ساتھ لانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

