کوئٹہ(این این آئی)صوبائی اسمبلی کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک کی جانب سے اپنے ایم پی اے فنڈز سے سریاب مل کالونی اور کلی حسین آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، گلیوں کی پختگی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے دیگر اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے فنڈ عوام کی امانت ہیں اور انہیں نیک نیتی کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے بعد علاقے کے لوگوں کو ریلیف ملے گا اور یہ منصوبے معیار اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیے جا رہے ہیں۔ مقامی عوام نے ترقیاتی اقدامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی علاقے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اسی جذبے سے اقدامات جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

