کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ نجی ائیرلائنز کی من مانیاں اور کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام اور تاجروں کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔ کوئٹہ سے کراچی کا کرایہ جو عام دنوں میں 14 سے 17 ہزار روپے تھا اب 50 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ کوئٹہ سے اسلام آباد کا کرایہ جو 18 سے 20 ہزار لیا جاتا تھا وہ بھی 50 ہزار سے زیادہ وصول کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ بعض اوقات مسافروں کو ٹکٹ بھی دستیاب نہیں ہوتے جس سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ کاشف حیدری نے کہا کہ کوئٹہ چونکہ جغرافیائی طور پر ملک کے دیگر بڑے شہروں سے دور واقع ہے اس لیے یہاں کے تاجر اور شہری اکثر ہوائی سفر پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن نجی ائیرلائنز کے غیر منصفانہ رویے نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے کرایوں کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، تاجر اپنے تجارتی معاملات کے سلسلے میں بروقت سفر کرنے سے قاصر ہیں اور عام شہری بھی اپنے ضروری کاموں کے لیے سفر کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ کاشف حیدری نے مزید کہا کہ بلوچستان پہلے ہی معاشی طور پر کمزور صوبہ ہے، صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے بہتر سفری سہولیات ناگزیر ہیں، مگر موجودہ حالات نے صوبے کے تاجروں اور عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں کے مقابلے میں کوئٹہ کے عوام سے کئی گنا زیادہ کرایے وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں، کرایوں کو منصفانہ سطح پر لایا جائے اور ائیرلائنز کو پابند کیا جائے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کریں نہ کہ مشکلات۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس مسئلے پر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو تاجر برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور بھرپور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سب سے بڑی مردم شماری: انڈیا میں ایک ارب سے زائد افراد کا شمار کیسے ہو گا؟
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

