صحبت پور (نامہ نگار)صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کے ایس ایچ او علی رضا کھوسہ نے کہا ہے تھانہ شہید ملک محمد علی میں مثالی امن و امان قائم رکھا جائے گا ، باہر موٹر سائیکل کھڑی کرتے وقت وائر لاک لازمی لگا کر کھڑی کریں ۔عوام الناس اور صحافی جرائم کی نشاندہی کریں حدود تھانہ شہید ملک محمد علی سے جرائم کا خاتمہ کرکے دکھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ شہید ملک محمد علی علی رضا کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اہم ذمہ داری بنتی ہے اور تمام سائلین کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرا اولین مشن ہے جرائم میں ملوث عناصر کے متعلق کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی،ملزم چاہے جتنا بھی بااثر ہوگا پولیس اس سے آہنی ہاتھوں سےنمٹے گی چوروں ،ڈاکوؤں،منشیات فروشوں، جواریوں اور برائی کے اڈوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ شہید ملک محمد علی میں پرامن شریف شہریوں ،معززین اور سائلین کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے ہر وقت کھلے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

