لسبیلہ( بیوروچیف)ایس ایس پی لسبیلہ کے دفتر کے قریب واقع پی ایچ ای کے واٹر بور میں پی ایم ٹی (پاور مین ٹرانسفارمر) کی عدم تنصیب نے اوتھل کے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پی ایم ٹی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھا گوٹھ، جاموٹ کالونی، الیاس محلہ، اور رونجہ کالونی جیسے گنجان آباد علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق پی ایچ ای کی جانب سے لگایا گیا سولر سسٹم ان بستیوں تک پانی کی فراہمی کے لیے ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ پانی آتا بھی ہے تو نلکوں میں محض چند قطرے گرتے ہیں اور فوراً بند ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے خواتین، بزرگ اور بچے پانی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی جیسی بنیادی سہولت کا نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، سیکریٹری سیاحت و ثقافت میر زرین خان مگسی اور متعلقہ حکام سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی آفس والے پی ایچ ای کے واٹر بور میں جلد از جلد پی ایم ٹی نصب کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

