شاہرگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹ کر کانکن جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)شاہرگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹ کر ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔لیویز کے مطابق اتوار کو شاہرگ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا کانکنوں نے اپنی مددآ پ کے تحت نعش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی جاں بحق ہونے والے کانکن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں