حب(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ کرپٹ بیورو کریسی اور سیاستدان اتنے طاقت ور ہو چکے ہیں احتساب کے بغیر انکا مقابلہ کرنا ناممکن ہے،ملک میں اس وقت سیاست کو میاں نواز شریف اور زرداری نے اتنا مہنگا کردیا ہے کہ عام آدمی اور مڈل کلاس طبقہ موجودہ دور سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ ملک میں کرپشن اپنی عروج پر ہے بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں کوئی سفر نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رؤف خان ساسولی نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی کو میاں نواز شریف اور زرداری نے اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ ایک عام آدمی اور مڈل کلاس طبقہ اس میں حصہ نہیں سکتا اب سیاست وہ کرے جو سرمایہ دار جاگیر دار،دولت مند اور کرپٹ ریٹائرڈ بیو رو کریٹس ہے وہ سیاست کر سکتے ہیں عام آدمی اور شریف کی بس کی بات نہیں رہا انھوں نے کہا کہ اب سیاست جھوٹ دورغ گوئی اور بے ایمانی اور کرپشن کا نام ہے اس لیئے میں نے تھوڑا خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس دور کا انتظار ہے کہ ملک سے کرپشن،جھوٹ دروغ گوئی کا خاتمہ ہو ساسولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں امن اس وقت ہو گا جب لوگوں کو صحیح معنوں میں انصاف ملے اور بغیر انصاف کے امن کولانا نہ ممکن ہوگا کوشش ہو ناانصافی اور کرپشن کا ملک میں عروج ہے عوام بے زاری کی عالم میں ہیں سیاستدان جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں عام آدم کیلئے روزگار کے تمام دروازے بند ہیں ساسولی نے کہاکہ بلوچستان کی سڑکوں پر سفر کرنا ناممکن ہو گیا امن وامان کی بحالی اور عوام کے بھلائی کیلئے بھی کام نہیں کر رہا بیورو کریسی اور سیاستدان اپنے پیٹ بھرنے کیلئے تمام غلط اقدامات کر رہے ہیں چھائی کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں کرہا تو اس خوف کے عام میں تو کون کرے ملک میں سیاست اور سچ کون بولے گا کرپٹ بیورو کریسی اور سیاستدان بہت طاقتور ہو چکے ہیں احتساب کے بغیر ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے امید ہے کہ انتظار ہے کہ کرپٹ مافیا کا احتساب ہو اور ملک میں بہتری آسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

