کوہلو،فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کولیویز نے گرفتار کرلیا

کوہلو(این این این آئی)کوہلو کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کولیویز نے گرفتار کرلیا۔لیویز کے مطابق کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں گزشتہ دنوں فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل کردیا گیا تھا ورثاء کی جانب 6ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔لیویز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز، کیو آر ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد 6ملزمان لعل جان، قطب خان، کریمو، مہی خان، وزیر محمد، شربت کو گرفتار کرلیا۔ لیویز نے بتایا کہ ملزمان کو صدر تھان منتقل کرکے تفتیش شر وع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں