مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد سے جڑانوالہ تک الیکڑک بسیوں کی سہولت فراہم کی جائے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گرین حسین پنجاب ویژن کے تحت الیکڑوبسز کے افتتاح پر عوامی سماجی حلقوں اور طلباء و طالبات نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدام کو سراہا ہے تو دوسری جانب جڑانوالہ سے روزانہ جدید تعیلم کے حصول کیلئے ویگنوں بسوں اور کیری ڈبوں میں یونیورسٹی جانیوالے سینکڑوں طلباء و طالبات اور عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کے دور میں جدید تعیلم کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے آئے روز کرایوں میں اصافہ اور تعلیمی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ سے سینکڑوں گھرانوں کے طلباء و طالبات تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور انکا مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے جڑانوالہ سے فیصل آباد تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کے والدین پر ماہانہ 15 سے 20 ہزار روپے کرایہ کی مد میں اضافی بوجھ پڑ چکا ہے جس میں دن بدن اصافہ ہو رہا ہے جڑانوالہ سے فیصل آباد تک سفر کرنیوالے سینکڑوں طلباء و طالبات اور عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد سے جڑانوالہ تک الیکڑک بسیوں کی سہولت وقت کا تقاضا ہے تاکہ روزانہ کی بیناد پر سفر کرنیوالے طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات میں نمایاں کمی کیساتھ ساتھ انکے والدین پر اخراجات کا بوجھ بھی کم ہو سکے اور طلباء و طالبات کو آسان آرام دہ سفر کی سہولیات میسر ہو سکیں

