لاہور(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ اس موقع پر کیک بھی کاٹے گئے۔

