پنجگور (این این آئی) گورنمنٹ ڈگری کالج چتکان میں بد عنوانی کے موضوع پر پنجگور کے انٹر و ڈگری بوائز و گرلز کالجز کے بچوں اور بچیوں کے درمیان ایک تقریری مقابلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.میزبانی کے فرائض گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل میڈم ڈاکٹر فرزانہ ہاشم ادا کر رہی تھیں اور گرلزڈگری کالج چتکان میں بہترین میزبانی کا سہرا اپنے سر سجا لیا تھا. اس پروقار تقریب کے مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید بلوچ تھے اور دیگر مہمانوں میں پرنسپل انٹر کالج وشبود پروفیسر نعنت اللہ بلوچ،گرلز ڈگری کالج چتکان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم،انٹر کالج تسپ کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد گچکی،انٹرکالج عیسی کے پرنسپل پروفیسر عبدالرحیم بلوچ اور کالجز کے اساتذہ اور بچوں اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.تقریب کے پہلے حصے میں بچوں اور بچیوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا اور ججز کے فرائض مکران یونیورسٹی آف پنجگور کے انگلش لٹریچر کے لیکچرر فرخ ناز اور دیگر نے سرانجام دی.مقرر بچوں اور بچیوں نے بد عنوانی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی ایک خطرناک زہر ہے اور یہ ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے اس کو ناکارہ بنارہی ہے.بد عنوانی ہی کی وجہ سے ہمارا پورا معاشرہ زوال پزیر اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے.جن قوموں نے اس زہر کو اپنے اندر سے نکال دیا ہے آج وہ قومیں ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکے ہیں.انہوں نے کہا کہ بد عنوانی صرف پیسے کے ناجائز طریقہ نہیں بلکہ معاشرے میں اپنی زمہ داری سے روگردانی،ناپ طول میں کمی،استاد کی ڈیوٹی سے غیر حاضری،ڈاکٹر کی سرکاری ہسپتال سے زیادہ اپنے کلینک میں حاضری اور اپنی زمہ داری سے بھاگنے کاعمل بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے.تقریب کے مہمان خاص پروفیسر ڈاکٹر جاوید بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم،پروفیسر نعمت اللہ بلوچ، پروفیسر مشتاق گچکی،پروفیسر عبدالرحیم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے مستقبل کے ڈاکٹرز،انجینیئرز،وکیل،آفیسرز اور بیوروکریٹس ہیں اور یہی ہماری مستقبل کو سنوارنے والے ہیں.اگر یہی بچے اپنی لگن اور کاوشوں سے جدوجہد کریں تو وہ اپنی مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ وہی بچے جو جدوجہد میں تھک نہیں جاتے بلکہ جہد مسلسل سے اپنی کوشش کو برقرار رکھ کر اپنی وقت کو قیمتی بناتے ہیں وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ بچے اپنی والدین اور اساتذہ کی قدر کریں اور اْن کی نصیحتوں پر عمل کریں تو کامیابی اْن کے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن سے عملاً نفرت کرنا چاہیے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں کرپشن کی ناسور کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے.تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور کیلی گرافی،ویڈیو گرافی،فٹبال،کرکٹ اور آرٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پاکستان امن چاہتا ہے، افغانستان کو کراس بارڈر دہشتگردی روکنا ہوگی، طلال چوہدری
- لانگ مارچ سے استحکام نہیں آتا، خوشی ہوگی کہ عمران خان رہا ہو جائیں، شرجیل میمن
- ہم امن چاہتے ہیں تاہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دے سکتے، عطا تارڑ
- مزدوروں کا جبر و استحصال کے خلاف ملک کے سب سے بڑے مزدور اتحاد کے قیام کا اعلان
- صوبہ ہزارہ تحریک کا کراچی، ہری پوراور بٹگرام میں جلسوں کا اعلان
- اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی پارٹی کیخلاف 2 مقدمات الیکشن کمیشن میں مقرر
- 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
- پشاور کے 462 گھرانوں کا مہنگائی سروے، 89 فیصد خاندان قرض کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور
- سیلز ٹیکس رولز میں بڑی ترمیم؛ خلاف ورزی کرنیوالے کاروبار ایف بی آر کے ریڈار پر
- پاکستان میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا امکان

