تربت( این این آیی) آج محکمہ صحت کی جانب سے وکسینیشنز کی آگاہی مھم کے سلسلے میں ایک اجلاس ضلع کونسل ھال تربت میں منعقد ہوئی۔ جس کا مھمان خاص نیشنل پارٹی کے قائد، سابق وزیر اعلی اور ایم۔پی۔اے جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ارسلان WHO DSO تربت کے نمائندہ، لائن ڈپارٹمنٹس کے نمائیندے، آل پارٹیز سمیت نیشنل پارٹی کے کونسلراں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عزیز بلوچ DDHO، ڈاکٹر فاروق بلوچ نمائیندہ WHO، ڈاکٹر عبدالروف بلوچ DHO نے وکسینیشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ آخر میں اجلاس کے مہمان خاص جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صحت اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست میں رکھا ہے اور مفاد عامہ سے متعلق ہر قسم کی مھم میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ مفاد عامہ سے تعلق رکھنے والے تین بنیادی چیزوں کو اپنی پارٹی کے پروگرامز میں باقائدہ شامل کرکےپارٹی کارکناں اور کونسلران کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی زمہ داریاں پورا کریں۔ جس میں ویکسینیشن، تمام بچوں کی داخلہ کو اسکولوں میں یقینی بنانا اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت اُگانا۔ نیشنل پارٹی اِس سلسلے میں نہ صرف اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرینگے بلکہ ہر ممکن تعاون کو بھی یقینی بنائینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے جوہری یورینیم افزودگی کم کرنی ہو گی، جے ڈی وینس
- جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ کو غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا
- یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے
- خطے کی خوشحالی کیلئے ایران ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات بنانے کا خواہشمند ہے، عباس عراقچی
- فرانس میں اسکولوں کے خراب حالات پر لاکھوں افراد کا احتجاج، تقریباً 500 گرفتار
- ’اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت اور ملک کا انتظام کون چلا رہا ہے‘، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
- سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلہ
- مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبہ تسلیم نہیں کرایا جاسکتا، رانا ثنا
- پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش ہے، سہیل آفریدی
- استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

