لورالائی(این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتما نخیل نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کی روشنی میں محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ صوبے کے شہریوں کو بہتر علاج اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی ایچ کیو اہسپتال میں نئے من دوایات سٹور کا افتتاح کہ موقع پر کہا اس موقع پر اہسپتال کے تمام ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ ایم پی اے اور حکام نے اہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو درپیش مسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ایم پی اے حاجی محمد خان طوراتمانخیل نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی اورکہا کے صحت کے مسائل اور بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اور مریضوں و عوام سے صحت کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی، جہاں ایم پی اے نے موقع پر ہی بیشتر عوامی مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ لورالائی اور گرد نوں کو جدید طبی سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بائیں گے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کے مراکز کو فعال بنانا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ نوجوان ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، انہیں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اہسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری علاج میسر آ سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے جوہری یورینیم افزودگی کم کرنی ہو گی، جے ڈی وینس
- جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ کو غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا
- یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے
- خطے کی خوشحالی کیلئے ایران ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات بنانے کا خواہشمند ہے، عباس عراقچی
- فرانس میں اسکولوں کے خراب حالات پر لاکھوں افراد کا احتجاج، تقریباً 500 گرفتار
- ’اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت اور ملک کا انتظام کون چلا رہا ہے‘، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
- سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلہ
- مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبہ تسلیم نہیں کرایا جاسکتا، رانا ثنا
- پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش ہے، سہیل آفریدی
- استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

