ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی میں گیسٹرو نے سگین شکل اختیار کر لی ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچے جاں بحق مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی،سہولیات نہ ہونے کے برابر اموات میں اضافے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں گیسٹرو ہیضے (کالرہ) نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے دست پیچش الٹی کے مریضوں میں اضافے کے باعث ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں مریضوں کی گنجاش کم پڑ گئی جبکہ اس مرض میں مبتلا گزشتہ شب مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی کالرہ کے مرض نے پورے ڈیرہ مراد جمالی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ کلینکز مریضوں سے بھر گئے مرض سے زیادہ تر بچے خواتین اور معمر افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کے علاج معالجے اور مرض کے تدارک کے لیے کسی خاص اقدامات نہیں کیے گئے ہیں مقامی ذاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایران نے امریکی غرور خاک میں ملا دیا، جنگ میں 81 فوجی طیارے حملے میں متاثر ہوئے، رپورٹ
- ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے جوہری یورینیم افزودگی کم کرنی ہو گی، جے ڈی وینس
- جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ کو غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا
- یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے
- خطے کی خوشحالی کیلئے ایران ہمسایہ ممالک سے مضبوط تعلقات بنانے کا خواہشمند ہے، عباس عراقچی
- فرانس میں اسکولوں کے خراب حالات پر لاکھوں افراد کا احتجاج، تقریباً 500 گرفتار
- ’اس وقت کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کی حکومت اور ملک کا انتظام کون چلا رہا ہے‘، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
- سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلہ
- مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں مگر ریاست کو یرغمال بنا کر مطالبہ تسلیم نہیں کرایا جاسکتا، رانا ثنا
- پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش ہے، سہیل آفریدی

