ڈیرہ بگٹی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، 83 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

ڈیرہ بگٹی (نمائندہ)انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر زوہیب الحق کے ہمراہ ناظم صحت ڈاکٹر اعظم جان بگٹی، ڈی ایس او ڈاکٹر ہارون بگٹی، سی سی او ڈیرہ بگٹی علی بگٹی سمیت محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ اسٹاف نے شرکت کی۔

محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زوہیب الحق نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، جس کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک انسدادِ پولیو مہمات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا، تاکہ ضلع کا ہر بچہ پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں