سبی(اللہ داد)ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری,ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کے علاج معالجے کو یقینی بنائیں٬غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی جہانزیب گشکوری۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال سبی ڈاکٹر جہانزیب گشکوری نے اپنے منصب کا چارج سنبھال کر فرائض کا آغاز کردیا۔ ڈاکٹر جہانزیب گشکوری سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میراللہ داد رند٬ جنرل سیکٹری خرم شہزاد اور سینئر نائب صدر اللہ یارڈومکی نے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی دوران ملاقات جمعیت علماء اسلام سبی کے امیر مولانا محمد ادریس رند٬ سائبان ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی و چئیرمین میرعبیداللہ رند و دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر جہانزیب گشکوری نے دوران ملاقات کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے جسے احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں سبی میرا اپنا شہر ہے اور یہاں کے شہری میرے بھائی ہیں اپنے لوگوں کی خدمت کا موقع ملا ہے مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال سبی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈاکٹرز اور اسٹاف کو اپنے جاے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور اسٹاف مریضوں کا چیک اپ اور علاج کو بھی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ غفلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاۓ گا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جاۓ گی ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مشن عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروۓ کار لاے جارہے ہیں ٹیچنگ اسپتال میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے اس حوالے سے حکام بالا سے رابطہ کیا گیا ہے اور بہت جلد ادویات کی کمی دور ہو جاۓ گی انہوں نے کہا ہے سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع کے لیے بھی محکمہ صحت کی تیاریاں جاری ہیں تبلیغی اجتماع میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں حکام بالا کے تعاون سے تبلیغی اجتماع میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاۓ گا اور سالانہ اجتماع کے دوران ٹیچنگ اسپتال میں بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے عوامی پیغام میں کہاہے کہ ہمارے دروازے ہر عام وخاص کے لیے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کے لیے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال سبی رابطہ کریں فوری طور ازالہ کیاجاۓ گا۔

