قصور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا ضلع قصور کا دورہ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال اور رکن پورہ کا دورہ، کمشنر لاہورنے ہسپتال میں طبی نگہداشت پروٹوکولز، جامع صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، خواتین وارڈ سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ادویات کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی/علاج معالجے کے بارے دریافت کیا۔ ہسپتال میں موجود افراد سے مفت ادویات کی فراہمی و طبی عملے کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔ ڈی سی قصور آصف رضا بھی ہمراہ تھے۔ایم ایس بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کا ستھراپنجاب کے تحت صفائی جائزہ کیلئے رکن پورہ روڈ قصور کا بھی دورہ۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہاکہ رورل ایریاز کی صفائی و نالیوں کی ڈی سلٹنگ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے کریں۔ سڑکوں کے کنارے کوڑے کے ڈھیر نہ لگنے دیں ون ٹائم سب کو کلیر کروائیں۔شیڈول کے مطابق ہر ایریا صفائی پر مکمل فوکس کریں۔پبلک فیڈبیک ضرور لیں۔ہسپتالوں کی روٹین صفائی ہسپتال اوقات سے پہلے مکمل ہونی چاہئیے۔ہیلتھ فسیلیٹیز کی ڈیپ کلیننگ کے بعد صفائی صورتحال کو باقاعدگی سے قائم رکھا جائے۔

