کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کراچی کے زیرِ اہتمام ”قانون کی حکمرانی” (Rule of Law) کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وکلاء سے خطاب کیااس موقع پر میزبان سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر محمد حسیب جمالی اعزازی جنرل سیکریٹر فریدہ منگریونائب صدر طارق علی جاکھرانی خرانچی سید نعمت اللہ شاہ،حزیفہ خان جوائنٹ سیکریٹری ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹر ی روپ مالا سنگھ راجپوت اور ممبر منیجنگ کمیٹی ناصرہ بروہی عبدالوہاب بھٹو خالد حسین شر محمد عاطف آزاد ڈاکٹر شارق نوید عمران تاج محمد فرید بلوانی میمن رخسانہ عمر سری چاند اوڈودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر میزبان سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر محمد حسیب جمالی اور اعزازی جنرل سیکریٹر فریدہ منگریو نے مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو ساتھی وکلاء کے ہمراہ یاگاری شیلڈ سے نوازہ اور وزیر اعلی کے پی کے کی بار آمد پر ان شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

