یوسف رضا گیلانی کاسیدال خان ناصر سے بھائی کے انتقال پر اظہارافسوس

کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قائم مقام صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی? درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومہ کے لیے آخرت میں آسانیاں پیدا فرمائے۔قائم مقام صدرِ پاکستان نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں