آصفہ بھٹو زرداری کابحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ

کراچی (این این آئی)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا۔بحرین میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کو ثقافتی ورثے پر بریفنگ دی گئی۔آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو سراہا۔آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کی دلمن تہذیب اور سمندری روایات میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ قومی ورثہ شناخت اور آنے والی نسلوں کے لیے اثاثہ ہے۔انہوں نے پاکستان، بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری اور میوزیم شراکت داری کے امکانات پر گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں