کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان۔ نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا افسران سے تعارف کرایا۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت۔ آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے بریفنگ دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر کردار کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کے لیے قربانیاں انمٹ ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسروں وجوانوں کی فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں فورس نے شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے۔فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

