پشین،غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف کارروائی، 47 بند کر دی گئی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پشین میں غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف کارروائی، 47 غیرقانونی مائنز بند کر دی گئیں بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی عوام کی ملکیت ہیں، غیرقانونی مائننگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیرقانونی مائننگ کے باعث مائنز اینڈ منرل سے صوبے کی سالانہ آمدن 10 ارب سے بھی کم ہے، غیرقانونی مائننگ کے خاتمے اور معدنی شعبے کی بہتری کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں