اوستہ محمد ( عابدعلی) ضلع اوستا محمد میں انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے جاری قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح سردار محمد ہارون خان جمالی ڈپٹی کمشنر اوستامحمد محمد رمضان بلال نے ڈی ایچ او امیر علی جمالی محکمہ صحت اور دبلیو ایچ او کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ سردار یار محمد خان جمالی میموریل ہسپتال اوستا محمد میں کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سردار محمد ہارون خان جمالی ڈپٹی کمشنر اوستامحمد محمد رمضان پلال۔مونسپل کارپوریشن مئیر میر مظفر خان جمالی سیاسی سماجی شخصیات سمیت محکمہ صحت کے افسران اور عملہ موجود تھا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد ہارون خان جمالی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان بلال اور ڈی ایچ او امیر علی جمالی نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا واحد اور مؤثر علاج بروقت حفاظتی قطرے پلانا ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ڈی ایچ او امیر علی جمالی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 180 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔آخر میں مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔

