ویب ڈیسک: بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سے شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر شعبے میں بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

