واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ ایران ان مذاکرات میں شامل ہے جن کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے بدلے جنگ بندی معاہدہ طے کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سٹیٹ ڈائننگ روم میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ اس وقت ہمارے اور حماس اور اسرائیل کے درمیان وسیع پیمانے پر مذاکرات کے وسط میں ہے۔ ایران درحقیقت اس میں شامل ہے اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ ہم قیدیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے اس معاملے کی وضاحت نہیں کی اور وائٹ ہاس نے مذاکرات میں ایران کے شامل ہونے کی تفصیلات کے لیے درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے بھی تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

