ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات کی بہتری کے اقدامات

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے بھر کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے حوالے سے دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے اپنے مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں جنہیں ڈپٹی کمشنر نے بغور سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتال میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کا مکمل خیال رکھیں اور مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، عملے کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمت میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں