ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور شام نے ملک بھر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔دوسری جانب فلائٹ ریڈار سے ایران، عراق اور شام کی فضائی حدود بند ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔رات گئے اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں